انگریزوں
نے ایک فلم بنا کر تمام امت کے جذبات کو مجروح کیا۔ اس سلسلے میں ۵۶ مسلم ممالک
میں شدید احتجاج ہوا اور ہو رہا ہے۔ پاکستان کی اٹھارہ کروڑ عوام سڑکوں پر نکل
آئی۔ شدید نعرے بازی، مظایرے کیے گئے۔ توڑ پھوڑ کی گئ اور ملکی املاک کو نقصان پہنچایا
گیا۔
کیوں؟
اس لیئے کیونکہ ھم بہت باغیرت قوم ہیں۔
اپنے نبیﷺ سے بہت عقیدت رکھتے ہیں۔ ان کی حرمت پر کوئی انگلی اٹھائے یہ ھمیں
گوارا نہیں۔
اپنے مچلتے جذبات کو ایک منٹ کے لیئے لگام دیں، جس عقل کو
چلتا کر رکھا ہے اس کا دامن تھامیں، کچھ ہوش کے ناخن لیں اور تھنڈے
دماغ سے سوچیں۔ کیا یہ سب اس مسئلے کا دانشوارانہ حل ہے؟ اگر تو جواب ہاں ہے تو
معذرت کے ساتھ اس ناقص عقل کو چلتا ہی کریں۔
وگرنہ بات کی گہرائی میں اتریں۔ معاملے کی پڑتال کریں اور پھر نہ صرف
رائے قائم کریں بلکہ اس پر بخوشی عمل درآمد بھی کریں۔
بات اگر شروع سے شروع کی جائے تو مناسب ہے۔
یہ خبر سننے کے بعد آپ کا فوری تاثر کیا تھا؟ کیا میں یا آپ شدید
دکھ میں مبتلا ہو گئے؟ کیا ھم نے فوری طور پر اپنے کسی دوست کو بتایا؟ کیا ھم صدمے
سے کچھ دیر کو ہی سہی گنگ ہو گئے؟ کیا یہ خبر سن کر ھماری آنکھ سے ایک بھی آنسو
ٹپکا؟ کیا اس حادثے سے ھماری روزمرہ زندگی پر کوئی اثر ہوا؟
ان سب باتوں کا جواب نفی میں ہے۔ ھم سب کو معلوم ہے۔
جناب عالی، سو باتوں کی ایک بات یہ ہے کہ ھماری سمت غلط ہے اگر کوئی
سمت ہے تو۔۔۔
اللہ نے قرآن میں کئی اقوام کا ذکر فرمایا ھے اور ساتھ تباہی کے
اسباب بھی بتا دیے۔ ھماری قوم نے وہ اسباب پڑھے اور بلا کم و کاست اپنا لیے۔ اب کیا ھم اللہ کا راستہ چھوڑ کر گمراہوں کا راستہ،
شیطان کا راستہ اپنایئں تو ھمیں سزا کے حقدار نہیں؟ ابلیس کے ایک انکار کو شرماتے
ہوئے ھم ہر روز پانچ مرتبہ سجدے سے انکار کریں تو کیا اللہ کو ھمیں معاف کر دینا
چایئے؟
اسم محمدﷺ کو لکھنا اور چومنا تو
دور کی بات ھم تو نام محمدﷺ کوہی بھلا بیٹھے
ہیں۔ ھماری کاروباری، سماجی، معاشی اور معاشرتی زندگی میں کہاں گزر ہے اسلام اور
شریعت کا؟ اپنی عام زندگی میں ھمیں دھوکا دینے کی اتنی
عادت پو گئی ہے کہ اب ھم اللہ کو بھی دھوکا دینے کی کوشش میں مصروف نظر آتے ہیں۔
جھوٹے وعدوں سے، نعروِں سے، دعووں سے۔۔ ایک نظر
ھم خود پر ڈالتے ہیں۔ کیا واقعی اللہ اپنے محبوبﷺ کی ناموس ھماری تحویل میں دے گا؟ کیا واقعی اللہ تعالی‘ اس سرکش قوم کو اپنا
والی بنائے گا؟ بھلے محمدﷺ نے ‘یا امتی، یا امتی’ پکارا ہو، کیا ھم نے خود کو اہل ثابت کیا؟ کیوں غیروں کا ہاتھ ھمارے گریبان تک پہنچا تو ہوش آیا؟ کیا آج سے
پہلے تک امت محمدﷺ کا یہ کام نہ تھا کہ اپنا قلعہ مضبوط کرتے؟
مان لیا کہ اس وقت غلطی ہوئی مگر اب اس غلطی کا
ازالہ کون کرے گا؟ کیا ٱپ کے یا میرے پاس وقت ہے کہ اپنی زندگیوں کا جائزہ لیں؟ یہ
دیکھیں کہ سدھرنے کا عمل کہاں سے شروع ہونا چایئے۔ کیا اب وقت نہیں کہ تیل کے
کنووں کے ساتھ رہن رکھی غیرت واپس لے لی جائے؟
اب نہیں تو آخر
کب ھم حشر کے اس میدان کا سوچیں گے جہاں کوئی کسی کا بوجھ نہ اٹھا سکے گا۔ اتنے
زپادہ گناہ کیسے اٹھا پایئں گے، کیسے اتنا حساب چکا پایئں گے؟ اس دن جب سورج سوا
نیزے پر ہو گا، عرش الہی کے سوا کویی سایہ نہ ہو گا، ایک دن ہزار ایام کر برابر ہو
گا، اور جب صرف انصاف کی بات ہو گی۔ ہر چیز ترازو میں تولی جائے گی، اس دن ہر کلمہ
گو کو صرف ایک ھی ہستی کے سجدے کا آسرا ہو گا۔ لیکن اس گھڑی میں جب اعمال نامہ
ہاتھ میں ہو گا اور بندۂ خدا ہر جھوٹ سے بالاتر ہو گا تو کیا اپنی اندر اتنی ہمت
پائے گا کہ رسول۔خداﷺ سے شفاعت کی بھیک مانگ سکے؟
یہ تمام اقدامات عارضی ہیں۔ کچھ عرصے کے لیئے
یوٹیوب پر پابندی، ایک دو دن ہڑتال، جمعے کے روز چھٹی، فیس بک پر مزحمتی جملے اور
بس؟ عملی زندگی میں تبدیلی کہاں ہے؟ یہ وہ ایمان کا ٱخری درجہ نہیں ہے۔ یہ ھماری
کمزوری ہے۔
اگر دشمن پر وار کرنا ہے تو ٹھیک سے کرو۔
HIT WHERE IT HURTS THE MOST!
پہلے جان لو کہ جس کے عاشق ہونے کا دعوا پے، وہ
ہستی یے کون؟ اسکول میں پڑھی ہوئی اسلامیات کی کتاب کے علاوہ کتنا جانتے ہیں ھم
نبیﷺ کو؟ان کی تعلیمات کو؟ ان کی زندگی کو؟ ان کی سنت اور
احکامات کو؟
یہ وقت ذمین و ٱسمان پر بھاری یے۔ محبوب اللہ کے
گنہگار سرعام گستاخی میں مصروف ہیں اور کوئی مسلم ریاست اس تماشے کو روک نہیں پا
رہی۔ اس وقت اگر کوئی چیز مسلمانوں کو عتاب الہی سے بچا سکتی ہے تو وہ توبہ ہے۔
معافی اور امت مسلمہ کی یکجہتی۔ ابھی مہلت کے کچھ پل باقی ہیں۔ ابھی ٱخری دروازہ
بند نہیں ہوا۔ تقدیر ابھی ھمارے ٱخری فیصلے کی منتظر ہے۔۔۔۔
ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کے لیئے
نیل کے ساحل سے لے کے تابخاکِ کاشغر